حضور ؐ کی ولادت با سعادت تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

پی ایچ اے سی بی اے یونین کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پی ایچ اے سی بی اے یونین کے زیر اہتمام عشرہ رحمت العالمین ؐکی نسبت سے جیلانی پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی،وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سی بی اے یونین پی ایچ اے کے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداران،پی ایچ اے افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی ولادت با سعادت تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے۔آقا ئے دوجہاں ؐ امت مسلمہ کے لئے سراپا رحمت و کرم ہیں۔

(جاری ہے)

آپ ؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزاری جائے۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ سرکار دو عالم حضرت محمد ؐکی ولادت اللہ کی امت پر رحمت اور بہت بڑا حسان ہے۔

دنیا اور آخرت کی کامیابی آپ ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے اور زندگی گزارنے سے ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ ایمان کی بقا ء اور کمال کیلئے آقا علیہ السلام کے ساتھ محبت اور ادب کے تعلق کواستوار کیا جائے۔ سیرت مصطفیؐ تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے سے ہی نجات ہے۔آج عہد کریں کہ آپ ؐکے اٴْسوہ اور سیرت کی اتباع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں