’’جنگلی حیات بچائیے‘‘،عوامی آگاہی پروگرام میں طلباء اور عوام کی بے حد دلچسپی

عوام اورحکومت شانہ بشانہ ملکر ہی جنگلی حیات کی بقا کولاحق خطرات سے نمٹ سکتے ہیں ، محکمہ جنگلی حیات

پیر 17 جنوری 2022 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیر جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری و سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام ’’جنگلی حیات بچائیے ‘‘عوامی آگاہی پروگرام صوبہ کے مختلف اضلاع میں مرحلہ واربھر پور اورمؤثر انداز سے جاری ہے اور قابل ذکر امریہ ہے کہ اس عوامی آگاہی پروگرام میں طلباء اورعام لوگ بڑے پیمانے پر بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اورمحکمہ کے اس اقدام کو انتہائی لازم اور لائق تحسین قرار دے رہے ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی محمد رمضان کی سربراہی میں عوامی آگاہی پروگرام "جنگلی حیات بچائیے "کی مہم کے سلسلے میں ضلع قصور کے مختلف علاقوں میں عوام اورطلباء سے براہ راست رابطہ کے پیش نظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف قصور سید عثمان الحسن کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول چھانگا مانگا میں ایک شاندار پروگرام کاانعقاد کیاگیاجس میں سکول انتظامیہ کی بے حد دلچسپی کی بدولت کثیر تعداد میں طلبا اورٹیچر صاحبان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلبا ء میں جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اُجاگر کرنے کیلئے ایک خصوصی لیکچر اورجنگلی حیات کی معلومات پر مبنی لٹریچر سے مزین سٹال لگایاگیاجس سے طلباء نے بھرپور استفادہ کیااور اس عزم کااظہار کیا کہ وہ جنگلی حیات کی بقا کیلئے محکمہ کے شانہ بشانہ ہر اول دستے کاکردار ادا کریں گے ۔ علاوہ ازیں اساتذہ کرام کیساتھ بھی ایک خصوصی نشست کااہتمام کیاگیااوران سے خصوصی اپیل کی گئی کہ وہ طلبا ء میں جنگلی جانوروں و پرندوں ا ور جنگلات سے محبت اُجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔

بعدازاں طلباء میں جنگلی حیات کی تصاویراورمعلومات پر مبنی پوسٹرز،بروشرز اوراسٹکرز و دیگر تشہیری اشیاء تقسیم کی گئیں ۔مزید برآں وائلڈلائف پارک چھانگامانگا اور ٹھینگ موڑ پر بھی عوامی آگاہی پروگرام کے سلسلے میں لوگوں سے بات چیت کی گئی اورانہیں یہ پیغام دیاگیاکہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ سے تعاون کریں نیزبارڈر بیلٹ ایریاکنگن پور کے ایک نجی تعلیمی ادارے میںبھی جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت کے بارے میں خصوصی لیکچرکااہتمام کیاگیااور طلبا ء میں لٹریچر تقسیم کیاگیانیز کنگن پورکے نزدیک برلب دریائے ستلج مقامی آبادی کے لوگو ں سے خصوصی بات چیت کی گئی اور ا ن پر جنگلی حیات کی اہمیت اُجاگر کی گئی اور ان سے خصوصی اپیل کی گئی کہ وہ جنگلی حیات بچانے میں اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں