پاکستان کو سر سبز بنانے میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے‘ذیشان جاوید

پی ایچ اے کے مالیوں کا اصل کردار ہے کہ شدید گرمی میں کام کر رہے ہیں‘ڈی جی پی ایچ اے

منگل 17 مئی 2022 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ڈی جی پی ایچ اے ذ یشان جاوید کی ہدایات پر شجر کاری مہم کے تحت کینال پر سول سوسائٹی کیساتھ ملکر شجر کاری کی گئی۔ سول سوسائٹی نے چار سو پھلدار درخت پی ایچ اے کو فراہم کئے اور سول سوسائٹی سے ندا حیدر اور جعفر حیدر سمیت بچوں نے شجر کاری کے تحت پودے لگائے۔ اس موقع پر شجر کاری مہم میں پی ایچ اے سے جاوید حامد سمیت پی ایچ اے کا سٹاف ماجود تھا۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی کی عہدیدار ندا حیدر نے کہا کہ پی ایچ اے کی شجر کاری مہم کا بھر پور ساتھ دینگے آج کی شجرکاری میں چار سو سے زائد پھلدار درختوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔ تمام سول سوسائٹی اور ہر شہری شجرکاری مہم میں حصہ لے۔ شجرکاری کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان کو سر سبز بنانے میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔سول سوسائٹی مزید بھی پی ایچ اے کا ساتھ دیں تاکہ لاہور کو مزید خوبصورت بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے مالیوں کا اصل کردار ہے کہ شدید گرمی میں کام کر رہے ہیں۔پی ایچ اے کے تمام افسران مالیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں