ضلعی انتظامیہ لاہور کا نئے سال کا تحفہ ،اشیائے خوردونوش کی 10ایٹموں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گیارہ ایٹموں کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا،تین اشیائے خوردونوش کی ایٹموں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا گیا

پیر 1 جنوری 2018 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیائے خوردونوش پر عوام الناس کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ہے۔اشیائے خوردونوش کی 10ایٹموں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اشیائے خوردونوش کی گیارہ ایٹموں کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیاہے اورتین اشیائے خوردونوش کی ایٹموں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

مونگ دال دھلی کی قیمت 100روپے سے 95روپے کر دی گئی ہے اورمونگ دال بغیر دھلی کی قیمت 110روپے سے 105روپے مقرر کر دی گئی ہے۔مسور دال باریک کی قیمت 140روپے سے کم کر کی135روپے مقرر کر دی گئی ہے اورمسور دال موٹی کی قیمت 90روپے سے کم کر کے 80روپے کر دی گئی ہے۔ ماش دال دھلی کی قیمت 155روپے سے کم کر کی130روپے مقرر کر دی گئی ہے اور ماش دال بغیر دھلی کی قیمت 145روپے سے کم کر کی105روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کالا چنا (لوکل)کی قیمت 105روپے سے کم کر کے 100روپے کر دی گئی ہے اورکالا چنا(باریک)کی قیمت 100روپے سے کم کر کے 95روپے کر دی گئی ہے ۔سفید چنا(موٹا)کی قیمت 150سے کم کر کے 146روپے مقرر کر دی گئی ہے۔بیسن کی قیمت 110روپے سے کم کر کے 105روپے کر دی گئی ہے ۔بناسپتی چاول سپر(نیا)، بناسپتی چاول(پرانا)اور سرخ مرچ کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دال چنا، چینی ، روٹی، نان، خمیری روٹی، دودھ، دہی ، مٹن اور بیف کی قیمتوں کو پرانی قیمتوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ڈی سی لاہور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میںنئی قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں