لاہور، سادہ لوح شہریوں سے اربوں روپے ہتھیانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) موٹر سائیکلوں کی فراہمی کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں سے اربوں روپے ہتھیانے والے ایک گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ ملزم احمد سیال کی گرفتاری نیب لاہور کے ہاتھوں سے عمل میں آئی نیب لاہور ملزم کو آج نیب عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کریگی ملزم احمد سیال کے بارے میں نیب لاہور کا کہنا ہے کہ مذکورہ مبینہ فراڈیہ گروہ کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہا تھا لیکن الزامات وسعت اختیار کرنے پر ایف آئی اے نے کیس نیب لاہور کو فراہم کر دیا نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے ایم ایس ایم کے نام سے ایک کمپنی تشکیل دے رکھی تھی اس کا پہلا دفتر لاہور میں قائم کیا گیا ملزمان کے بارے میں نیب لاہور کا یہ بھی کہناہے کہ ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل دلوانے کا جھانسہ دیکر 25 ہزار روپے ایڈوانس وصول کرتے تھے جس کے بعد ملزمان فرار ہو جاتے تھے ملزمان نے لاہور میں دفتر کھولنے کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اسی قسم کے اپنے دفتر قائم کئے جہا ں سے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ملزمان رقم ہتھیانے کے بعد اب تک صرف 35 افراد کو موٹر سائیکلیں فراہم کر سکے ہیں جبکہ ملزم کمپنی کا ڈائریکٹر بتایا گیا ہے نیب لاہور کا یہ بھی کہنا کہ ملزم نے ایم ایس ایم نیٹ ورک کے نام سے کمپنی 2017ء میں قائم کی جس کے بعد ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں