تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

پیر 16 جولائی 2018 22:47

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نااہل ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدا یت کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے حلقے کے سپورٹرز نے بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر شائع کیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے اجراء سے قبل لگائے گئے بینرز کو بنیاد بنا کر انہیں نااہل کیا گیا جو کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل کی سنگین خلاف ورزی ہے،جس پر عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے ہمراہ الیکشن کمیشن کا تحریری تفصیلی اور مصدقہ فیصلہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں