انتخابی جلسوں میں ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد بجلی چوری ہونے لگی

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود جلسے میں سر عام کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے رہے

منگل 17 جولائی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) انتخابی جلسوں میں ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد بجلی چوری بھی ہونے لگی، تحریک انصاف کے ایم این اے کے امیدوار شفقت محمود کے جلسے میں سر عام کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون علی بلاک کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور ڈاکٹر مراس راس کے انتخابی جلسے کے دوران بجلی چوری ہوتی رہی۔ جلسے میں استعمال ہونے والے ساونڈ سسٹم اور لائیٹس کی بجلی کے لیے تاروں میں کنڈے ڈال کر چوری کی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں