لاہور میگا سٹی ہے ‘اس کی ترقی کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ضروری ہے،آمنہ
عمران خان ، ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے
ہفتہ 21 جولائی 2018 17:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور کی آبادی میں سالانہ 3.4فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے،آبادی میں تیزی سے اضافے اور شہر کی حدود میں مسلسل توسیع کے باعث درپیش چیلنجز سے نپٹنے اور شہر کو ترقی دینے کے لئے ماسٹر پلان کومستقبل کی ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے اور اس میں ترامیم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر علیحدہ علیحدہ کام کر رہے ہیںمگر ان کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آرہے جس کی وجہ سے ان محکموں کے درمیان باہمی کو آرڈی نیشن کا فقدان ہے ۔ چیف میٹرو پولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا موجودہ ماسٹر پلان 2004ء میں بنایا گیا تھا جو2021ء تک نافذ العمل ہے تاہم 2013ء میں ایل ڈی اے کی حدود میں توسیع کر کے اس کے دائرہ کار کو لاہور ڈویژن کی حد تک توسیع دے دی گئی ہے،ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا ۔چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی نے کہا کہ ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں مثلاً اقبال ٹائون‘فیصل ٹائون اور گارڈن ٹائون میں ری کلاسیفکیشن کی تجویز پر غور کی ضرورت ہے تاکہ کمرشل سرگرمیوں کومحدود کیاجا سکے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بتایا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔جوہرٹائون کے وسط میں ٹریفک پر قابو پانے کے لئے شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر جاری ہے جس کاافتتاح 14اگست کو متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے ایل ڈی اے شہر میں قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر رہا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ واٹر سپلائی کی پہلی ماسٹر پلاننگ 1975ء میں ہوئی اور واسا اسی 1975ء والے ماسٹر پلان کے تحت وجود میں آیا۔واسا کاماسٹر پلان ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جو 2040ء تک کے لئے بنایا جا رہا ہے ۔واساماسٹر پلان میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے لئے مختلف زون بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں چھ ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ تجویز کئے گئے ہیں اور شہر کی تمام پائپ لائنوں کی مانیٹرنگ جی آئی ایس سے کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ایل ڈی اے رانا عبد الشکور،پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس سید مرتضیٰ جعفری‘سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن‘پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین عبد الباسط‘سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے سلمان منصور‘چیئر مین آباد اکبر شیخ‘ایس پی ٹریفک سردار آصف اور پنجاب اربن یونٹ ‘سیف سٹی اتھارٹی‘محکمہ بلدیات اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
بانی چیئرمین کی ہدایت پر عام ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری ،دھاندلی کیخلاف احتجاجی ..
حمزہ شہباز شریف کی سید توصیف شاہ کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام