حکومت پنجاب کے تعاون سے ماہ جولائی کے فنڈز کی جلد ادائیگی کے پر امید ہیں، پیف ترجمان

بدھ 1 اگست 2018 21:46

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن(پیف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹنر سکولوں کوماہ جون کی 50فیصد ادائیگیاں کی جا چکی ہیں تاکہ اساتذہ کو تنخواہیں دی جا سکیںجبکہ باقی ادائیگی بھی جلد از جلد کر دی جائیں گی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ عوام کو مفت ومعیاری تعلیم کی مسلسل فراہمی پیف کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہمارے پارٹنر سکول اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

پیف انتظامیہ نے اپنے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں ، عمارتوں کے کرائے ، بلوں کی ادائیگی اور دیگر مالی مسائل بابت حقائق سے حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے فنڈز کی جلد فراہمی کے لیے یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا امید کی جارہی ہے کہ ماہ جولائی کی ادائیگیاںبھی بر وقت ممکن ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پیف پارٹنر سکولوںکوسہولت فراہم کرنے کی غرض سے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم (SIS)اورٹیچرانفارمیشن سسٹم (TIS) جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا جارہاہے ۔

جس کی وجہ سے ویب سائٹ پر موجود سسٹم تک محدود رسائی کی وجہ سے تما م پارٹنر سکول مالکان کو 6اگست تک کوئی ریکارڈ تبدیل کرنے کو سہولت میسر نہ ہو گی جبکہ نئے سسٹم میں 7اگست سے ماہانہ سٹوڈنٹ اپ ڈیٹ کاآن لائن اندراج ہوسکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں