ہائیکورٹ نے گلوکار ہ میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر، گورنر پنجاب، صوبائی محتسب کو نوٹس جاری کردئیے

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نامور اداکارہ گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر گلوکار علی ظفر، گورنر پنجاب، صوبائی محتسب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار میشا شفیع کی جانب سے حنا جیلانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر پنجاب کو اپیل کی جو گورنر پنجاب نے صوبائی محتسب ادارے کی مجاز اتھارٹی ہونے کے ناطے قانون کے برعکس فیصلہ دیا اور میشا شفیع کی اپیل خارج کردی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت گورنر پنجاب کا فیصلہ کالعدم اور اداکار علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے پر کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اداکار علی ظفر، گورنر پنجاب اور صوبائی محتسب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں