کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گینگ ومنشیات فروش گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چرس، نقدی،موبائلز، موٹر سائیکلزو اسلحہ برآمد

جمعرات 2 اگست 2018 23:28

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی کاکا ڈکیت گینگ اور 02 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے چرس، نقدی، موٹر سائیکلز،موبائلز واسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ بلال افتخار نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںاور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام سرکل افسران کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پرڈی ایس پی شمالی چھائونی اشتیاق حسین خان نے ایس ایچ او غازی آباد انسپکٹر سید زاہد حسین شاہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کرڈکیت گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او غازی آباد نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 06 موٹر سائیکلیں، 05 موبائل فونز، 20 ہزار روپے نقدی و اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میںجہانگیر اور ارشدشامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔دوران ِتفتیش ملزمان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ایس ایچ او مناواں انسپکٹر محمد افضل نے منشیات فروش بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے 01 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح ایس ایچ او باٹا پور انسپکٹر ظفر اقبال نے منشیات فروش آصف علی کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ایس پی کینٹ بلال افتخار نے جہانگیر عرف کاکاڈکیت گینگ اورمنشیات فروشوں کی گرفتاری پرایس ایچ اوز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں