موٹر وے پولیس کی یوم شہداء پر شہداء کیلئے بلند درجات اور ایصال کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

ہفتہ 4 اگست 2018 22:38

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام یومِ شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کے بلند درجات اور روح کے ایصالِ ثواب کے لیے تمام لائن ہیڈکوارٹرز اور دفاتر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور دُعائیں کی گئیں،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک اور ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر شہدا ء کے ورثاء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اُن کے گھروں میں ملاقاتیں کیں۔

اسی طرح ایس ایس پی غلام جعفر نے ملتان سیکٹر اور ایس ایس پی چوہدری عطا نے رحیم یار خان سیکٹر میں شہداء کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں، موٹروے پولیس کے سینئر افسران نے آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر شہداء کے گھروں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے، ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کے دوران کہا کہ موٹروے پولیس کے شہداء اس ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے ورثاء کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا، یومِ شہداء کے موقع پر موٹروے پولیس افسران کے لیے اپنے پیغام میں آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ اس ادارے کے شہداء نے اس محکمہ کی عظمت کو بلندکرنے اور ہمارے مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کیا ہے اور فرائض کی ادائیگی میں سے سے زیادہ قیمتی چیز اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے یقین دہانی کروائی کہ شہداء کے ورثاء کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے اور ہر مشکل وقت میں وہ اپنے افسران کے ساتھ کھڑے پائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں