انسداد ڈینگی سکواڈ کی کارکردگی بہت بہتر ہے،مجاز حکام کی جانب سے سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

اتوار 5 اگست 2018 13:10

لاہور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں جبکہ مجاز حکام کی طرف سے سختی سے کہا گیا ہے کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کے خلاف کارروائیوں میں نرمی نہیں ہونی چاہیے اور اس اہم فریضے کو صرف رسمی نہ لیا جائے بلکہ متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری سے ڈینگی لاروا کاانسداد یقینی بنائیں،محکمہ تحفظ ما حو لیا ت کے ذرا ئع نے بتا یا کہ انسداد ڈینگی کی آئوٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے شہر کے ہاٹ سپارٹس کو با قا عدہ چیک کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم میں مرد اورخواتین سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سٹاف کی کارکردگی،ڈینگی ان ڈور وآئوٹ ڈور سرویلنس کے نتائج بہت بہتر ہیں ،انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو بارش کے باعث ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ حا لیہ با رشوں کے باعث شہری بجلی کے کھمبوں کے قریب اور ناپختہ چھتوں کے نیچے کھڑے نہ ہوںاوراپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں