سی پیک سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پالیسی کا تسلسل ،مضبوط انفرا سٹر اکچر نا گزیر ہے : میاں عثمان

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پالیسی کا تسلسل اور مضبوط انفرا سٹر اکچر نا گزیر ہے ،صنعتی زونز کے قیام سے قبل ہمیں اپنی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ مر کوز کرنا ہو گی جس کیلئے جدید ہنر مند فورس تیار کی جانی چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ پاکستانی معیشت تجربات کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے اس سے گریز کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سب کو سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے اوراچھی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستانی قوم کیلئے ایک تحفہ ہے اگر ہم اس سے بھرپور استفادہ نہ کر سکے تو یہ ہماری بد قسمتی ہو گی ۔ سی پیک کے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے طے پانے والی پالیسی کا تسلسل ناگزیر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹر اکچر پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ صنعتی زونز کے قیام سے قبل جدید ہنر مند فورس تیار کی جائے اوراس کے لئے پاکستانی ٹیکنیکل ادارے بیرون ممالک اداروں سے ایم او یو سائن کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں