حلقہ این اے 131 ‘ ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان نے اپنے طور پر حلقے میں الیکشن مہم شروع کر دی ،عمران خان اپنی چھوڑی ہوئی نشست پر امیدوار کا فیصلہ خود کریں گے،پارٹی ترجمان

اتوار 12 اگست 2018 16:40

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) حلقہ این اے 131 لاہورسے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کی جانب سے کسی بھی امیدوار کا حتمی اعلان نہیں کیا لیکن ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان نے اپنے طور پر حلقے میں الیکشن مہم شروع کر دی ‘پارٹی ترجمان کے مطابق عمران خان اپنی چھوڑی ہوئی نشست پر امیدوار کا فیصلہ خود کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ الیکشن 2018میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو تمام پانچوں حلقوں سے کامیاب امیدوار قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے قانون کے مطابق چار نشستیں خالی کرنا تھیں۔عمران خان نے کامیابی کے بعد لاہور کے حلقے این اے 131 کی نشست بھی خالی چھوڑ دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر ابھی حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان نے اپنے طور پر حلقے میں الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، اس حلقے سے تحریک انصاف کے حتمی امیدوار کا اعلان پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں