لاہور: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار

بچے کے رشتے داروں کی جانب سے جناح اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اتوار 12 اگست 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) لاہور میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے ایک نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق طیبہ بخاری نامی خاتون کے ہاں دو روز قبل جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش ہوئی، جہاں سے ایک نقاب پوش خاتون رات کے وقت بچہ اغوا کرکے لیگئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے بچے کو لے جانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔اغوا کا مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاؤن میں بچے کے والد نعیم الرحمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔دوسری جانب بچے کے رشتے داروں کی جانب سے جناح اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں