پنجاب بھرمیں916ٹریفک حادثات میں5ا فراد جاںبحق1026زخمی

پیر 13 اگست 2018 20:33

پنجاب بھرمیں916ٹریفک حادثات میں5ا فراد جاںبحق1026زخمی
لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی916مختلف مقامات پرٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں5افراد جاں بحق اور1026زخمی ہوگئے۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 447ڈرائیوز،32کم عمرڈرائیورز429مسافراور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت277متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد81حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 64حادثات میں77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1026متاثرین میں834مرد اور192خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں156فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور559افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں737موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،83موٹر کاریں،46وین12مسافربسیں،35ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں