محکمہ ٹریفک پولیس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ‘ایل سی سی آئی

بدھ 15 اگست 2018 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے یوم آزادی پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کے بہترین اقدامات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن لیاقت علی ملک کے نام پیغام میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اگرچہ بھاری ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ایک بہت مشکل کام تھا لیکن ٹریفک پولیس نے یہ فریضہ بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیا جس پر وہ خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریاور محکمہ ٹریفک پولیس کے درمیان انتہائی گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ٹریفک کا منظم نظام دنیا بھر کو معاشرے کی بہترین تصویر دکھاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں