غریب اور نادار افراد کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا‘صباثاقب

بدھ 15 اگست 2018 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی الخدمت خواتین غریب اور نادار افراد کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شامل کرے گی-عید قربان کے حوالے سے انتظامی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے صبا ثاقب نے کہا کہ ماضی کی طرح امسال بھی مختلف مراکز پر بڑے جانوروں کی قربانی کی جائے گی اور گوشت مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا تا کہ اپنے ان کم وسائل رکھنے والے بہن بھائیوں کو بھی عید قربان کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں