سرکاری ملازمین کی وفاداری حکومت سے نہیں ، ریاست سے ہونی چاہئے،چیف سیکرٹری پنجاب

جمعرات 16 اگست 2018 22:33

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے کہا ہے کہ محنتی اوربا صلاحیت نوجوان ملک اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سول سروس میں شامل ہوں، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی وفاداری حکومت سے نہیں بلکہ ریاست سے ہونی چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم لائبریری میںسی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کیلئے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف سیکرٹری پنجا ب کی ہدایت پر قائداعظم لائبریری میںسی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کی رہنمائی اور تربیت کیلئے چھ روزہ ورکشاپ کا اہتمام محکمہ آرکائوز اینڈ لائبریریز کی جانب سے کیا گیا ہے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ سول سروس میں عزت، نیک نامی کمانے اور عوامی خدمت کا موقع ملتا ہے، نوجوان سی ایس ایس میں جانے اور مقابلے کے امتحانات میںکا شوق رکھتے ہیں لیکن گزشتہ دو برس سے اس اعلیٰ امتحان کا نتیجہ زیادہ اچھا نہیں آرہا،انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کثیر تعداد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کیلئے اس لائبریری سے استفادہ کرتی ہے، انکی رہنمائی اور تربیت کیلئے ورکشاپس کاسلسلہ شروع کیا گیا ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس سید کلیم امام نے لیکچر میںکہا کہ سی ایس ایس مقابلے کا امتحان ہے اس میں کامیابی کیلئے سخت محنت کرنی پڑے گی اورجو بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ ہی کامیاب ہو گا،سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز طاہریوسف نے کہا کہ ورکشاپس کا یہ سلسلہ صوبے کی دیگر لائبریریز میں بھی شروع کیا جائیگا، ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں