عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر کی منڈیوں اور بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری اضافہ کر دیا گیا

جمعہ 17 اگست 2018 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر کی منڈیوں اور بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی قیمتوں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3 روپے سے 13 روپے کلو تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے مطابق لیموں کی قیمت میں 6 روپے کلو اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں لیموں 96 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت میں 8 روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے کلا اور اس طرح سبزیاں اور پھل بھی اسی تناسب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں