سنی تحریک کی اپیل پردینی جماعتوں کاہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف یوم احتجاج، مظاہرے اورریلیاں

گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کو عالمی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہے : علامہ مجاہد عبد الرسول گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکرہالینڈکامتفقہ بائیکاٹ کیاجائے

جمعہ 17 اگست 2018 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سنی تحریک کی اپیل پرہالینڈمیںگستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف دینی جماعتوں نے یوم احتجاج منایا اورایک لاکھ سے زائد مساجد، مدارس اور خانقاہو ںمیںخطباتِ جمعہ کے دوران گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کے خلاف مذمتی قرار دادیںمنظور کی گئیں جبکہ کئی شہروں میںپرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں، مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبد الرسول خان ، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ ریاض ہزاروی ، علامہ شیر محمد مجتائی، اور علامہ غلام محی الدین جلالی نے کہاکہ ہالینڈکی فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ وائلڈرزکی جانب سے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بد ترین انتہا پسندی ہے ،گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کو عالمی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہے،عالمی برادری شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،مذموم اعلان سے پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائدمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، عیدکے بعددیگر جماعتوں کی مشاورت سے بڑی احتجاجی کال دیں گے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکرہالینڈکامتفقہ بائیکاٹ کیاجائے،پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈش سفیر کودفترخارجہ طلب کرکے محض احتجاج ریکارڈ کراناکافی نہیں بلکہ ہالینڈ کے سفیر کو فوری ملک بدرکرنے کا اعلان کیاجائے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے،ہر مسلمان ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ میں جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے، آزادئ اظہار رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا ہر گز نہیں ہے ، فرانس میں مساجد کی تعمیر، داڑھی رکھنے اور حجاب پرپابندی بھی انتہا پسندی ہے،یورپی یونین کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں