حکومت ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ایک منصوبہ وضع کررہی ہے‘ مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی

ماحولیاتی ،آبی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے ، شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوانوں کو متحرک کیا جارہا ہے‘ ملک امین اسلم

پیر 17 ستمبر 2018 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ حکومت ملک بھرمیں 10ارب پودے لگانے کاایک منصوبہ وضع کررہی ہے،شجرکاری کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوانو ں کو متحرک کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے پودا لگائیں مہم کے دورران ایک دن میں 15لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے مقابلے میں 25لاکھ پودے لگائے گئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ماحولیاتی اور آبی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے درخت لگانا ہوں گے اور حکومت اس کے لئے منصوبہ وضع کر رہی ہے۔ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیل ئے نوجوانوں کو متحرک کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں