میاں رضوان کوتحریک انصاف یوتھ کونسل وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا

نوجوانوں کو متحرک کرنے ،روابط کیلئے اضلاع کی سطح پر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا‘ گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے میاں رضوان احمد کو تحریک انصاف یوتھ کونسل وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

یوتھ کونسل پاکستان کے صدر وسیم چوہدری کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل چوہدری عبید الرحمن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ میاں رضوان نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ نوجوانوں کو متحرک کرنے اور ان سے روابط کو فروغ دینے کیلئے اضلاع کی سطح پر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں