ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کانادر ہال میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے نادر ہال (ضلع کچہری ) میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ جہاں سے انہوں نے نویں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کی۔ کنٹرول روم میں ڈی سی لاہور کے علاوہ ضلعی حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر آج اے سی سٹی نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ ،اے سی ماڈل ٹائون نے قصر بتول شادمان اور دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ دسویں محرم الحرام پر بھی برآمد ہونے والے جلوسوں کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرا ئی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں