گلوبل انسٹی ٹیوٹ برائے آٹزم پاکستان اور سپیشل ایجوکیشن سروسز گروپ امریکہ کے درمیان سپیشل ایجو کیشن کی فیلڈ میں کام کرنے کا معاہدہ

منگل 25 ستمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) گلوبل انسٹی ٹیوٹ برائے آٹزم پاکستان اور سپیشل ایجو کیشن سروسز گروپ امریکہ کے درمیان سپیشل ایجوکیشن کی فیلڈ میں مل کر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ جس میں آٹزم و سپیشل ایجوکیشن کے بارے میں شعور آگاہی پروفیشنلز اور والدین کی ٹریننگ کے علاوہ آٹزم و سپیشل بچوں کی تعلیم و تریبت و بحالی کیلئے جدید طریقہ کار کی بنا پر کام کیا جائیگا تاکہ یہ ننھے پھول مرجھانے سے بچ جائیں ۔

یہ بچے خود قابل ہو کر اپنی زندگی کو آسانی کے ساتھ گزار سکیں اور معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار گلوبل انسٹی ٹیوٹ برائے آٹزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور سپیشل ایجوکیشن سروسز گروپ امریکہ کی ڈائریکٹر جواھر علوی کے درمیان باہمی معاہدہ طے پانے کے بعد گلوبل انسٹی ٹیوٹ پاکستان 594/G1 جوہر ٹائون لاہورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جواھر علوی واحد ایشیا کی خاتون امریکن بورڈ سرٹیفائیڈ ہیں جو کہ عرصہ دراز سے آٹزم اور سپیشل ایجوکیشن پر کام کر رہی ہیں اور آجکل گلوبل انسٹی ٹیوٹ برائے آٹزم و سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے آر بی ٹی کی 5 دن کی ٹرئینگ کورس کے انعقاد کے سلسلہ میں پاکستان کے دورے پر ہیں اس دوران انہوں نے گلوبل انسٹی ٹیوٹ برائے آٹزم و سپیشل ایجوکیشن میں بچوں کو فری چیک اپ بھی کیا اور انکی تعلیم و تریبت کیلئے پلان دیا۔ جس پر ایگزیکٹو ڈئرایکٹر گلوبل انسٹی ٹیوٹ برائے آٹزم و سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور ڈاکٹر سلیم اختر و دیگر انسٹی ٹیوٹ فیکلٹی نے ان کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔آئندہ آر بی ٹی ٹریننگ کورس کا انعقاد جنوری 2019 میں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں