سرکاری سطح پر خواتین کو افرادی قوت کا حصہ بنانے کیلئے پروگرامز تشکیل دیئے جائیں‘ آشفہ ریاض فتیانہ

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ملک کی اس نصف آبادی کو عملی میدان سے دور رکھ کر ترقی کی منزل کا حصول ممکن نہیں-انہوں نے فوزیہ وقار ، چیئرپرسن پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کے ہمراہ ’’ جاب آسان ‘‘ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ٹیم کے ساتھ گفتگوکی- وزیر نے وہاں پر خواتین کو فعال کرنے کے لئے مہیا کی جانے والی سہولیات اور تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آبادی کے تناسب سے خواتین اور مردوں کی آبادی تقریبا برابر ہے لیکن خواتین پاکستان میں مجموعی افرادی قوت کا صرف 23فیصد ہیں جو کہ قابل تشویش ہی- پاکستان کی افرادی قوت میں خواتین کی تعداد کو بڑھا کر پاکستان اپنی سالانہ ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے - حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سرکاری سطح پر جاب آسان جیسے دیگر منصوبوںکو سپورٹ کیا جائے اور خواتین کو تعلیم فراہم کرنے اور ہنر سکھانے کے لئے نئے پروگرامز تشکیل دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں