لاہور: نجی سکولوں میں فیسوں میں اضافہ کیخلاف طلباء و والدین کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 ستمبر 2018 18:13

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور میں واقع مختلف نجی سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف ان سکولوں میں زیر تعلیم طلباء اور ان کے والدین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لبرٹی چوک میں ااحتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے کو فوری طور پر رکوائیں مظاہرین جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے نجی سکول مالکان کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود نہ صرف فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو اپنی مرضی کی دکان سے کتابیں خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں