پاکستان ریلوے پولیس نے ریلوے انٹر ڈویژن کراٹے چیمپین شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

بدھ 26 ستمبر 2018 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان ریلوے پولیس کی ٹیم نے ریلوے انٹرڈویژن کراٹے چیمپین شپ میں نمایا ں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روذ برٹ ہال گڑھی شاہو لاہور میں ریلوے انٹر ڈویژن کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد ہوا،جس میں ملک بھر سے محکمہ ریلوے کی آٹھ ڈویژنوں نے حصہ لیا۔فائنل مقابلے میں پاکستان ریلوے پولیس کی ٹیم نے ٹیم فائٹ کیٹگری میں ریلوے لاہور ڈویژن کی ٹیم کو ہرایا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلے میں پاکستان ریلوے پولیس ٹیم کے کپتان محمد امجد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں مرزا ارسلان بیگ ، ملک محمد طارق اور سید اسد شاہ نے بھی نمایا ںکارکردگی دکھائی ۔ انٹر ڈویژن کراٹے چیمپین شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ریلوے لاہور ڈویژن کی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی، ریلوے پولیس کی ٹیم نے دوسری اور ریلوے کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے پاکستان ریلوے پولیس کی ٹیم کو نمایاں کارکردگی دکھانے پرشاباش دی اور نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں