ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ریاست مدینہ کوپڑھنا ضروری ہے،مجلس احرار اسلام

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمداویس نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کوپڑھنا ضروری ہے اورنظام تعلیم ونظام معیشت کواسلام کے قالب میں ڈھالنا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ جوشخص بھی عقیدہٴ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہدکرے گا اس کے لیے جنت کی ضمانت ہے ، پاکستان میں انتہائی اہم کلیدی عہدوں پر فائز قادیانی اسلام اور وطن دشمنی میں ملوث ہیں ، انہوںنے کہا کہ ہر معاملے میں عقل کی بات مانی جاتی ہے لیکن جب ناموس رسالت کی بات آتی ہے تو پھر عشق رسالت کے جذبے کی بات منانی جاتی ہے، ناموس رسالت پر ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ یورپ میں ہولوکاسٹ پر کوئی بات نہیں کرسکتا اگر کوئی کرے تو سزا کا قانون موجود ہے تو کیا مسلمان نبی آخر زمان ﷺ کی شان میںگستاخی پرچپ رہ سکتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

قرآن اور ناموس رسالت کی حفاظت خود اللہ تعالیٰ کررہے ہیں ہم تو جناب نبی ﷺ سے اپنی نسبت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ احراراور ختم نبوت سے عشق کی حد تک محبت ہمیں ورثے میں ملی ہے ، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے لئے حکومت پاکستان کو علماء اور مدارس سے رجوع کرنا ہوگا ، عقیدہ ختم نبوت کی جدوجہدکے سامنے کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی جب اپنے آپ کو اقلیت تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر ان کو اقلیتی حقوق دینے کی بات مضحکہ خیز ہے ۔قادیانی گروہ مرزاغلام احمد قادیانی کی تعلیمات کی روشنی میں پوری امت مسلمہ کو کنجریوں کی اولاد سے منسوب کرتے ہیں، قادیانی اپنی متعینہ اسلامی وآئینی حیثیت کو ناصرف ماننے سے انکاری ہیں بلکہ دستور پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں پراپیگنڈہ اور لابنگ کررہے ہیں ،اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا عقیدہ ہے اور ملکی سلامتی کے حوالے سے قادیانیوں کا کردار ایک سوالیہ نشان ساتھ لیے پھرتا ہے۔

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پورے ملک میںناجائز تجاوزات کے خلاف جوآپریشن کیاجارہاہے اسی طرح کاآپریشن چناب نگرمیںبھی ہونا چاہیے تاکہ ان سے سرکاری اراضی بھی حکومت واگزار کراسکے چناب نگرکے اندرحکومتی رٹ نظرنہیںآرہی اوریہاںریاست کے اندر ریاست کا نظام قائم ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں