مہنگائی نے عوام کو زندہ در گور کردیاہے ‘فرید احمد پراچہ

منگل 9 اکتوبر 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ مہنگائی نے عوام کو زندہ در گور کردیاہے اور بجلی ، گیس ، پٹرول ، ڈیزل ، کھاد سمیت مختلف اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نے سبزی اور دالوں کو عوام کی پہنچ سے باہر کردیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دال چنا ڈیڑھ سو روپے کلو ہو گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت حکومتی پالیسیوں کا ماتم کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے بعد عوام کو ہی مہنگائی کی کند چھری سے ذبح کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں