نیا پاکستان ہا ئو سنگ اتھار ٹی عوام کیلئے تحفہ ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

سازش کے تحت مایوسی پھیلانے کی مہم وہی کرپٹ عناصر چلا رہے ہیں جنہو ں نے ملک لو ٹا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلا ف ڈرامے باز اکٹھے ہو چکے ہیں ،عوام اورملک کو لو ٹنے والے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرکے کس کو خو ش کررہے ہیں،عمران خان تبد یلی کا نام ہے غر یبو ں کیلئے نیا پاکستان ہا ئو سنگ اتھار ٹی نا یا ب تحفہ ہے ۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت قوم میں مایوسی پھیلانے کی مہم وہی کرپٹ عناصر چلا رہے ہیں جو ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے۔ کڑا احتساب جاری رہے گا یہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے عوام حکومت پر اعتماد رکھیں۔ دہائیوں کا گند صاف کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ نواز حکومت کے پانچ سالہ دور میں لیے جانے والے قرضے کا حجم گزشتہ 47سال کے مجموعی قرضوں سے زیادہ ہے تحریک انصاف IMFکے پاس چلی گئی تو سب سے زیادہ پٹواریوں کو تکلیف ہو رہی ہے موجودہ بحران سے نکلنے اور قرضے کی قسطیں ادا کرنے کے لیے ہمیں مزید قرضے چاہیئں ،ماضی کی حکومتوں نے بیدردی سے قرضہ لیا اور اس وقت ملکی قرضہ 30ہزار ارب ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہے جب کہ ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے اگر منی لانڈرنگ روک دی جاتی تو آج ہمیں ڈالر کی کمی سامنا نہ ہوتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں