5واں مینز ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 18اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگا

پا ک بھارت میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:48

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ رواں ماہ 18 اکتوبرسے 28 اکتوبر تک عمان میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 20اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ملائشیا ، پاکستان ، سائوتھ کوریا ، جاپان، بھارت اور میزبان عمان حصہ لیں گی،ہر ٹیم 18 تا 25اکتوبر تک پانچ رائونڈ روبن میچز کھیلیں گی اور اس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ باقی دو ٹیمیں پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلیں گی،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملائشیا اور جاپان کے مابین 18اکتوبر کو ہوگا،پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کوریا کے خلاف 19اکتوبر کو،دوسرا میچ بھارت کیخلاف 20اکتوبر کو،تیسرا میچ عمان کے خلاف 22 اکتوبر کو، چوتھا میچ جاپان کے خلاف 24اکتوبر کو اور ملائشیا کے خلاف 25اکتوبر کو کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28اکتوبر کو ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تمام ٹیمیں بھرپور تیاری کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں