نئی حکومت معاشی معاملات کوسنبھالنے میںناکام ہوچکی ‘مادرجمہوریت تعزیت ریفرنس

موجودہ حکومت عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کرے، بیگم کلثوم نواز نڈر،بے باک اورباہمت خاتون تھیں‘نبیرہ عندلیب نعیمی،ایم این اے کرن ڈار عوام ملک وقوم کی ترقی کیلئے نظریاتی افراد کاساتھ دیں،جمہوریت کی بحالی کیلئے بیگم کلثوم نواز کی جہدوجدقابل تقلید ہے‘شائستہ پرویز ملک ودیگر کاخطاب

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز نڈر،بے باک اورباہمت خاتون تھیں،سیاست کی بحالی کے لیے آپ کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،جامعہ نعیمیہ کے سا تھ ان کادلی لگائوتھا،وہ جامعہ کے کئی سالانہ پروگرام میں شرکت کرچکی ہیںان کی وفات سے شریف خاندان کوانتہائی صدمہ پہنچاہے،ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

نئی حکومت ملک کے معاشی،مذہبی اورمعاشرتی معاملات کوسنبھالنے میںناکام ہوچکی ہے موجودہ حکومت عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کرے۔ان کاخیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں بیگم کلثوم نواز کی یاد منعقدہ مادرجمہوریت تعزیت ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام سے قبل جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی 500سے زائد طالبات ،معلمات نے خوانی اورنعت خوانی کی ۔

تعزیتی ریفرنس سے ایم این اے شائستہ پرویز ملک،ایم این اے کرن ڈاردیگر خواتین رہنمائوں نے بھی خطاب کیا،شائستہ پرویز ملک ا پنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام ملک وقوم کی ترقی کے لیے نظریاتی افراد کاساتھ دیں،جمہوریت کی بحالی کیلئے بیگم کلثوم نواز کی جہدوجدقابل تقلید ہے،خواتین کیلئے سابق خاتون اول کی زندگی مثال ہے ،پروگرام میںایم کنول لیاقت،بیگم ڈاکٹرسرفراز نعیمی،بیگم صفیہ اسحاق ،ایم پی اے مسز طیبہ،ایم پی اے حسینہ بیگم،ایم پی اے سلمیٰ سعدیہ تیمور،نجمہ بلال،رخسانہ کوکب،شاذیہ کامران،مسز مختار حسین،شہزاد کبیر،فرحت رانی،حافظہ امنہ فاطمہ ایڈووکیٹ،مس جویریہ،مس سدرہ لیاقت،آمنہ منظور سمیت جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی معلمات،طالبات سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کرے، بیگم کلثوم نواز نڈر،بے باک اورباہمت خاتون تھیں۔عوام ملک وقوم کی ترقی کے لیے نظریاتی افراد کاساتھ دیں،جمہوریت کی بحالی کیلئے بیگم کلثوم نواز کی جہدوجدقابل تقلید ہے۔سیاست کی بحالی کے لیے آپ کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔تقریب کے اختتام پر بیگم کلثوم نواز کے بلندی درجات اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں