لا ہور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے حوالہ سے لیکچرز و سیمینارز کا اہتمام

طالبعلم منشیات کے استعمال کیخلاف اپنے ساتھیوں میں مہم کا آغاز کریں،ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:17

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے حوالہ سے لیکچرز و سیمینارز کا اہتمام کیا گیا،ڈی ایس پی شاہدرہ اسد اسحاق نے گورنمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ، ڈی ایس پی اچھرہ اظہر ایوب نے پنجاب کالج آف کامرس اچھرہ، ڈی ایس پی لوئر مال عرفان بٹ نے سلمان پبلک ہائی سکول، ڈی ایس پی مناواں نذر عباس اور ایس ایچ او مناواں انسپکٹر عتیق ڈوگرنے گورنمنٹ بوائز سکول ،ایس ایچ او برکی انسپکٹر انجم ثاقب نے اخوان ہائی سکول، ایس ایچ او داتادربارانسپکٹر محمد ذوالفقارنے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول راوی روڈ، ایس ایچ او یکی گیٹ انسپکٹر محمد اسلم نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ، ایس ایچ او شالیمارانسپکٹر احمد یارنے شالیمار کالج، ایس ایچ او مانگا منڈی انسپکٹر محمد عرفان نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ، ایس ایچ او بادامی باغ انسپکٹر مہر محمد یعقوب نے کشمیر پبلک سکول اور ایس ایچ او غازی آبادانسپکٹر محمد عظیم نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول تاجپورہ میں لیکچرز و سیمینارز کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی سیمینارز و لیکچرز کا مقصد طالبعلموں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی دینا ہے،طالبعلم منشیات کے استعمال کے خلاف اپنے ساتھیوں میں مہم کا آغاز کریں،طالبعلموں کو منشیات کی لعنت میں دھکیلنے والے ناسوروں کا محاسبہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں