ملک میں احتساب اور انصاف کے نام پر قسط وار ڈرامہ جاری ہے‘امیر العظیم

یکطرفہ انصاف اور احتساب کانظام قوم کومتحد کرنے کی بجائے انتشار پیداکررہاہے‘امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ احتساب اور انصاف کے نام پر قسط وار ڈرامہ جاری ہے۔واقعات اور کردار بدل رہے ہیں لیکن تجسس،تعصب،جنگ وجدل اور اقرباپروری کی پرانی کہانیاں ہیں۔ایک جج کی تقریرایک بار ایسوسی ایشن میں اسے ہیرو بناتی ہے جبکہ ایک اور جج کی اسی طرح کی تقریر اسی بار میں اسے ولن بنا دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

بارسوخ ملزمان عدالتوں میں احترام پارہے ہیں اور محترم اساتذہ مقدمات کافیصلہ ہوئے بغیر ذلیل کیے جارہے ہیں۔امیر العظیم نے کہاکہ اپنے بارے میں کوئی سچ نہیں بول رہا لیکن دوسروں کے بارے میں سچ کا ہیضہ ہوگیا ہے۔ریفری کھلاڑی بن چکے ہیں۔امیرالعظیم نے سوال کیا کہ رینٹل پاور،ایل این جی،ای اوبی آئی اوراوگرااسکینڈل کے اربوں روپے او ر ان کے ملزم کہاں ہیں ۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ موجودہ یکطرفہ انصاف اور احتساب کانظام قوم کومتحد کرنے کی بجائے انتشار پیداکررہا ہے۔ اس سسٹم کو بدلنے کی کوشش کرنے والے Status coکو مضبوط بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں