جنرل ہسپتال مسلسل ڈیوٹیوں سے غیر حاضر 31کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

میڈیکل کے شعبے میں غیر حاضر رہنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں ہو سکتی‘ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین

پیر 15 اکتوبر 2018 16:53

جنرل ہسپتال مسلسل ڈیوٹیوں سے غیر حاضر 31کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مسلسل اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 31کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ۔ان ملازمین کے خلاف ضابطے کی تمام کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے بعد انہیں ان کی ملازمت سے بر طرف کیا گیاہے، ان میں چوکیدار ،وارڈ کلینر ، سکیورٹی گارڈ ،آپریشن تھیٹر اٹینڈینٹ،لفٹ آپریٹر ،واشر ،نائب قاصد اور پیکر شامل ہیں ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبے میں غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور انتظامیہ ہمیشہ اس بارے میں فعال رہتے ہوئے صورتحال پر کڑی نگاہ رکھتی ہے اسی لیے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایس نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و مانیٹرنگ ڈاکٹر رانا محمد شفیق ، نرسنگ سپرٹینڈنٹ ، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر جعفر شاہ اور ڈاکٹر ریاض حفیظ سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں حاضری کی سخت پابندی کو یقینی بنائیں اور ایسے ملازمین جو ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہوں کے خلاف فوری کاروائی یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے واضح کہا کہ تاخیر سے آنے اور جلدی جانے والے سٖٹاف کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہسپتال میں نظم و نسق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہو ںنے کہا کہ ان 31ملازمین کی بر طرفی باقی ملازموں کیلئے بھی پیغام ہے کہ انہیں اپنے فرائض پوری تندہی سے آگاہ کرنے ہونگے ، ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود بھی مختلف شعبوں کو دورہ کرتے ہیں اور حاضری رجسٹر کی چیکنگ سمیت مکمل رپورٹ طلب کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ صحت کو ترجیح دیتی ہے اورہمیں ہر وہ قدم اٹھانا ہے جس سے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں