اپنا پہلا بجٹ پیش کرنیوالے نوجوان وزیر خزانہ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پر اعتماد رہے

بجٹ پیش کرتے ہوئے کوئی غلطی نہ کی ،وزراء اور اراکین اسمبلی نے ہاتھ ملا کر اور کندھے پر تھپکی دے کر مبارکباد دی

منگل 16 اکتوبر 2018 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) توانا اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود نوجوان وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے انتہائی پر اعتماد انداز میں بجٹ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے (ن) لیگ کے تمام اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی لیکن اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے والے وزیر خزانہ کی آواز ان سے بلند رہی ۔ وزیر خزانہ نے (ن) لیگ کے مسلسل احتجاج کے باوجود بجٹ پیش کرتے ہوئے کوئی غلطی نہ کی ۔ بجٹ تقریر مکمل کرلینے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، سینئر وزیر عبد العلیم خان ، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر اراکین نے انہیں ہاتھ ملا کر اور کندھے پر تھپکی دے کر مبارکباد پیش کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں