گرین ٹائون ،سلنڈر دھماکہ سے تین افراد زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) گرین ٹائون عظمت چوک میں واقع کے گھر میں سلنڈر دھماکہ سے تین افراد زخمی ہو گئے ،سلنڈر دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گرین ٹائون عظمت چوک میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر زور دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں