ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں دو بار اضافہ مرے کو مارے کے مترادف ہے‘فرید احمد پراچہ

عوام پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے نیم مردہ ہوچکے ہیں، اب گیس کی قیمتوں میں 462 فیصد اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں دو بار اضافہ مرے کو مارے کے مترادف ہے ، عوام پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے نیم مردہ ہوچکے ہیں، اب گیس کی قیمتوں میں 462 فیصد اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ابھی تو آئی ایم ایف کے قرضے کے قابل بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جارہے ہیں بعد میں قرضہ لے کر عوام پر آئی ایم ایف کی شرائط کا اطلاق کیا گیا تو یہ عوام پر ظلم کی نئی داستان ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ پہلے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے روٹی نان سے لے کر کھاد تک ، ہر شے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے ، نئے اعلانات عوام کو زندہ در گور کرنے کے مترادف ہوں گے ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں