لاہور میں خوبصورت پرندوں کی نمائش کیلئے برڈ شو کا انعقاد

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) لاہور میں خوبصورت پرندوں کی نمائش کیلئے برڈ شو کا انعقاد کیا گیا،برڈ شو میں پرندے پالنے کے شوقین افراد نے خوبصورت طوطے نمائش کے لیے پیش کیے۔تفصیلات کے مطابق بجری گر سوسائٹی کے زیر اہتمام پرندوں کی نمائش کی گئی جس میں خوبصورت طوطوں نے دیکھنے والوں کو اپنے حسن کا دیوانہ بنا ڈالا، طوطوں کے مقابلے میں صرف ایسے پرندے رکھے گئے تھے جن کی افزائش پاکستان میں کی گئی ہے ، برطانیہ سے آئے جج نے پرندوں کی خصوصیات اور معیار کو پرکھنے کے لیے اپنے فرائض نبھائے۔

(جاری ہے)

پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سوسائٹی کی رائے میں شوق کی غرض سے طوطے پالنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کاروبار سے وابستہ ہونے والے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ برڈشومیں پرندوں کے شوقین شہری ، خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی ، بچے اورخواتین آسٹریلین نسل کے میکا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔ برڈشودیکھنے آئی خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بچوں کو مختلف اقسام کے پرندوں بارے جاننے ، انہیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور بچوں میں جانوروں ، پرندوں سے محبت کا احساس پیداہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں