ایشین چیمپئنز ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کو چ میں جھگڑا

ٹیم منیجر حسن سردار سے اختلافات کے باعث ہیڈ کوچ محمد ثقلین اپنے عہدے سے مستعفی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) اومان میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم منیجر حسن سردار سے اختلافات کے باعث ہیڈ کوچ محمد ثقلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں محمد عرفان جونیئر کی جانب سے پنلٹی کارنر پر کئے جانے والے شاندار گول کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف برتری حاصل ہوچکی تھی اس کے باوجود ٹیم آفیشلز میں ان بن شروع ہو گئی۔

حسن سردار کا کہنا تھا کہ تم ٹیم کو کیسے کھلارہے جس پر محمد ثقلین نے حسن سردار سے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ وہ ٹیم کو کیسے کھلارہے ہیں، آپ مداخلت نہ کریں مجھے اپنا کام کرنے دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے کے صرف سات منٹ قبل بھی حسن سردار اور محمد ثقلین کے درمیان گالیوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس صورت حال کے بعد کوچ محمد ثقلین نے صدر پی ایچ ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سیکرٹری شہباز سینئر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ایف نے کوچ محمد ثقلین کو فوری طور پر وطن واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے واپسی کا ٹکٹ بھی بجھوا دیا ہے،پی ایچ ایف سر براہ خالد سجاد کھو کھرپاک بھارت میچ کے دوران اس واقع کو لیکر انتہائی غصہ میں ہیں اور انہوں نے واقعہ کی انکوائری کرکے اس واقعہ کے ذمہ دار کا تعین کر تے ہوئے اس کے لئے سزا تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کا منیجر حسن سردار سے وضاحت طلب کرنے سے انکارکردیا جس پر ہیڈ کوچ محمد ثقلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔محمد ثقلین نے منیجر حسن سردار کی من مرضی کو ٹیم کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عزت نفس اور پاکستان ہاکی وقار سب سے زیادہ عزیز ہے ۔حسن سردار کا رویہ ناقابلِ برداشت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں