موٹروے پولیس سنٹرل زون نے دھند کے حو الے سے آگاہی مہم شروع کر دی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) موٹروے پولیس سنٹرل زون نے دھند کے حو الے سے آگاہی مہم شروع کر دی ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کی ہدایات پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے دھند کے بارے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ موٹروے پولیس سلوموونگ گاڑیوں پر ریفلکٹنگ سٹیکرز بھی لگا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مو ٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی گاڑیوں میں لائٹس ، وائپرز اور میکنیکل درست رکھیں ۔ آنے والے موسم میں دھند کے لیے روڈ یوزرز فوگ لائٹس لازمی لگوائیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عوام الناس میں آگاہی کیلئے سیمینار ،روڈ سیفٹی واک اور ورکشاپ بھی منعقد کروائے جا رہے ہیں۔روڈ یوزرز معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں