لاہور، تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کوکا میاب بنانے کے لیے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،وفاق المدارس سے ملحق مدارس اور جمعیة علماء اسلام کا مشترکہ اجلاس

بیرونی دباؤ پر قانون تحفظ ناموس رسالت میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کی جائیگی ، مدارس کی سلامتی اور خود مختاری پر ہرگزآنچ نہیں آنے دینگے،اجلا س میں فیصلے

پیر 12 نومبر 2018 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) 15نومبرکو تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کوکا میاب بنانے کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،وفاق المدارس سے ملحق مدارس اور جمعیة علماء اسلام کا مشترکہ اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کو کامیاب کرنے لیے مختلف فیصلے کیے گئے اور اس عزم و ارادے کا اظہار کیا گیا کہ بیرونی دباؤ پر قانون تحفظ ناموس رسالت میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کی جائیگی اور آسیہ ملعونہ کا متنازعہ یہ خلاف شریعت ہے اس فیصلہ پر یورپ اور کینیڈا اور دیگر یورپین ممالک میں خوشی کی گئی اس فیصلہ پر کفار کا خوش ہونا عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ مدارس کی سلامتی اور خود مختاری پر ہرگزآنچ نہیں آنے دینگے مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاق المدارس سے ملحق تمام مدارس جلوسوں اور قافلوں کی صورت میں ملین مارچ میں شریک ہونگے اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تحفظ ناموس رسالت وخدمات م دارس دینیہ علماء کنونشن یکم دسمبر کو جامعہ اشرفیہ میں اور اسی ہی عنوان پر 16 دسمبر کو لاہور میں ایک عظیم الشان تاریخ ساز کانفرنس منعقد کی جائیگی۔

اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجدخان،وفاق المدارس العربیہ لاہور ڈویژن کے مسئول مولانا مفتی عزیز الرحمن ، جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا ارشد عبید،مولانا حافظ اسعد عبید،مولاعزیز الرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا خلیل ا لرحمن درخواستی ، مولانامحمدعثمان، مولانا محمدحسین، مفتی عارف اللہ ، پیررضوان نفیس، مفتی خرم یوسف، مولانا قاضی محمداویس، مفتی محمدزبیر، مولانا مفتی محمدآصف،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا یونس حسن، قاری محمدرفیق سمیت مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ 15نومبر کو لاہور میں منعقد ہونیوالے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں عاشقان رسول شریک ہوکر ناموس رسالت کے قانون کے دشمنان کو یہ پیغام دینگے کہ تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو ختم یا غیرموئثر کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں