ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺکے جلوس حوالے سے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

پیر 12 نومبر 2018 23:51

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺکے جلوس حوالے سے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، پولیس، ریسکیو1122، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔عید میلادالنبیﷺ پر نکلنے والے جلوس کے بانیان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی جلوسوں کے روٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام کرے اورلائٹنگ کا بندوبست اور روڈز پر پیچ ورک مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضا کارسیکیورٹی کی ڈیوٹیاں دیں گے اور روٹ کی بم ڈسپوزل سکوارڈ سویپنگ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122بھی جلوس کے روٹ پر موجود رہے گا۔ڈی سی لاہور نے پولیس کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ اور ٹریفک پلان کو مرتب کیا جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ واسا جلوس کے شرکاء کیلئے پانی کابھی بندوبست کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات کوجلد مکمل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں