لیبر لاز کے حوالے سے تربیتی پروگرامز آجر اور اجیر میں ورکنگ ریلشن شپ کو مضبوط بناتے ہیں،سیکرٹری لیبر سارہ اسلم

بدھ 14 نومبر 2018 17:13

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سیکرٹری لیبراینڈ ہیومن ریسورس سارہ اسلم نے کہا ہے کہ لیبر سٹینڈرڈز پر عملدرآمد کے لئے انڈسٹری کی استعداد کار بڑھانے اور لیبر لاز کے حوالے سے تربیتی پروگرامز آجر اور اجیر میں ورکنگ ریلشن کو شپ مضبوط بناتے ہیں، انڈسٹریل ریلشنز،آکوپیشنل سیفٹی اور لیبر لاز پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف مدتی تربیتی پروگراموں میں محنت کشوں اور صنعتی اداروں کے نمائندوں کی بھرپور شرکت کویقینی بنایا جائے،وہ سنٹر فار ورکنگ کنڈیشن اینڈ انوائرمنٹ اور انڈسٹریل ریلشن انسٹی ٹیوٹ ٹائون شپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں،ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر فاروق حمید شیخ،ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر دائود عبداللہ،ڈائریکٹر سنٹر رائو ناصر حمید،ڈائریکٹر آئی آر آئی ضیغم عباس اور پروگرام کوارڈینیٹر شوکت نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے،سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے دونوں اداروںکے مختلف شعبوں میں جاری تربیتی وترقیاتی پروگراموں اور سہولیات کا جائزہ لیا،ڈائریکٹر سنٹر رائوناصر حمید اور ڈائریکٹر آئی آر آئی ضیغم عباس کی سیکرٹری لیبر کو مختلف پروگرامز بارے بریفنگ دی،سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے آئی آر آئی گرائونڈ میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں