وزیر زکوةٰ شوکت لالیکا پنجاب زکوةٰ وعشر کونسل کے شریک چیئرمین نامزد

بدھ 14 نومبر 2018 23:19

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر زکوةٰ وعشر شوکت علی لالیکا کو پنجاب زکوةٰ وعشر کونسل کا شریک چیئرمین نامزد کر دیا ہے، کونسل کے دیگر 9 ارکان کی نامزدگی بھی کردی گئی ہے جن میں ارکان پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری ( اٹک) ، محمد عبداللہ وڑائچ (گجرات)، سعید اکبر خان ( بھکر)، سلیم بی بی (چنیوٹ)، عائشہ اقبال ( لاہور)، احمد شاہ کگھہ( پاکپتن)، سید خاور علی شا ہ( خانیوال) ، محمد افضل (بہاولپور) اور زہرہ بتول (مظفرگڑھ) شامل ہیں، ان ارکان کی نامزدگی کی مدت 3 سال ہوگی، پنجاب زکوةٰ وعشر کونسل کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں