مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 36 زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کے وفد کو ادارے بارے بریفنگ دی، وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا، افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور الیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا، دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے، وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہیئں جو وقت کی عین ضرورت ہیں، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نوجوان ورک فورس پر مشتمل پنجاب سیف سٹیز تھارٹی کی کارکردگی کی ہر جانب دھوم ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے، دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں