ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے بینک ڈکیتی کی واردات کوناکام بناکربہادری اورفرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی،ڈی آئی جی آپریشنزمحمدوقاص نذیر

پیر 19 نومبر 2018 23:26

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے بیس کروڑروپے کی بینک ڈکیتی کی واردات کوناکام بناکربہادری اورفرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدوقاص نذیرنے جان پرکھیل کربینک کا کیش بچانے اورخطرناک ڈاکوووں کوگرفتار کرنے پرجوانوں میں نقدانعام و تعریفی اسناد تقسیم کردیں۔

ایس ایس پی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر)مستنصرفیروز، ایس پی موبائلزبلال ظفراورڈی ایس پی ڈولفن سکواڈعمرفاروق بلوچ بھی اس موقع پرموجودتھے۔نقدانعام وتعریفی اسنادحاصل کرنے والوں میں ٹی ایس آئی ساجد ابرار، ٹی اے ایس آئی محمدطارق،ہیڈکانسٹیبل سجاداکرم،کانسٹیبل زاہد،اویس،محمدنوید، جان محمد،تنویر، عبدالریحان اورکانسٹیبل عبدالوحیدشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدوقاص نذیرنے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن سکواڈکے جوانوں نے 15 کی کال پرفورارسپانڈکرکے بیس کروڑروپے کی سنگین واردات کوناکام بنایا۔ ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے جان پرکھیل کرڈاکوئوں کودبوچ لیا۔ ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کے استعدادکارکومزیدوسیع کیاجارہاہے۔ ون فائیوکی کال پرڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کارسپانڈبہترہواہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں