نوجوان طلباکو پاکستان کا روشن مستقبل سمجھتی ہوں‘ڈاکٹر یاسمین راشد

ذہانت کسی کی میراث نہیں، محنت اور لگن ہی ہر شعبے میں کامیابی کی کنجی ہے‘تقریب سے خطاب

بدھ 5 دسمبر 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ نوجوان طلباکو پاکستان کا روشن مستقبل سمجھتی ہوں۔ ذہانت کسی کی میراث نہیں۔ محنت اور لگن ہی ہر شعبے میں کامیابی کی کنجی ہے۔ وہ سینٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کالونی کی 50سالہ تقریبات کے موقع پر یوتھ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے بھی موجود ہیں جو معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹرل ماڈل سکول سے میرے 3بیٹے تعلیم حاصل کر کر کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں آکر وہ وقت یاد آگیا جب میں بطور ماں یہاں آیا کرتی تھی۔ وزیر صحت کا ہال میں داخلے کے وقت طلبا کی طرف سے زوردار تالیاں بجا کر استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ناستلجیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن کا دور یاد کرنا ہو تو اس سکول میں جائیں جہاں آپ نے پڑھائی کی ہو۔انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں کل کے ڈاکٹر، انجینئر ، پروفیسر اور سیاستدان موجود ہیں۔ محنت کریں اور اپنے والدین اور سکول کا نام روشن کریں۔ سینٹرل ماڈل سکول کو 50 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں